جمعرات‬‮   18   اکتوبر‬‮   2018

عوام نے مقبوضہ کشمیر میں انتخابی ناٹک مسترد کر دیا ۔ سردار مسعود خان


عوام نے مقبوضہ کشمیر میں انتخابی ناٹک مسترد کر دیا ۔ سردار مسعود خان
سید علی گیلانی ، میر واعظ ، یاسین ملک ، آسیہ اندرابی اور جملہ حریت قیادت کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں
اسلام آباد (نامہ نگار)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے انتخابی ڈرامے کو مسترد کرنے پر مقبوضہ کشمیر کے عوام اور مشترکہ مزاحمتی تحریک کے قائدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام نے انتخابات میں حصہ نہ لے کر ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ بھارتی آئین کے تحت کسی انتخابی عمل کا حصہ بن کر مسئلہ کشمیر پر بھارتی موقف کی حمایت نہیں کر سکتے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے ڈائریکٹر الطاف وانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا تحریک مزاحمت کے قائدین جناب سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق ، اور جناب یاسین ملک ، آسیہ اندرابی کی اولالعزمی پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد پنجایتی الیکشن کروا کر دنیا کو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میںحالات معمول کے مطابق ہیں لیکن کشمیری عوام نے ان انتخابات کو موثر بائیکاٹ کر کے بھارت کے تمام مذموم منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں
مسعود

© Copyright 2018. All right Reserved