جمعرات‬‮   18   اکتوبر‬‮   2018

ٹرمپ اقوام متحدہ میں بیٹی کو مندوب مقرر کرنے کے خواہاں، ایوانکا کی معذرت


ٹرمپ اقوام متحدہ میں بیٹی کو مندوب مقرر کرنے کے خواہاں، ایوانکا کی معذرت
سابق مندوب نکی ہیلی کی جگہ کسی مضبوط شخص کو نامزدکیا جائے میں ان کا متبادل نہیں ہو سکتی، ایوانکا ٹرمپ
واشنگٹن(نیوز ایجسنسی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایوانکا ٹرمپ کو اقوام متحدہ میں نئی امریکی مندوب مقرر کرنے کا خواہاں ہیں لیکن صاحبزادی نے یہ عہدہ قبول کرنے سے معذرت کر لی، نکی ہیلی کی جگہ کسی مضبوط شخص کو نامزدکیا جائے میں ان کا متبادل نہیں ہو سکتی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے لیے نئی امریکی مندوب بننے سے معذرت کرلی۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں نئے امریکی مندوب کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے، صدرٹرمپ اپنی بیٹی کو اقوام متحدہ میں امریکی مندوب مقرر کرنے کے خواہاں تھے۔ایوانکاٹرمپ کا نئی امریکی مندوب بننے سے معذرت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جانتی ہوں صدرٹرمپ نکلی ہیلی کا متبادل مضبوط شخصیت کے حامل کونامزد کریں گے، میں نکی ہیلی کی متبادل نہیں ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاس میں خدمات سرانجام دینا میرے لیے باعث اعزاز ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایوانکاٹرمپ اقوام متحدہ میں زبردست مندوب ثابت ہوسکتی ہیں، میرے نزدیک اس عہدے کے لیے ایوانکا سے زیادہ اہل کوئی امیدوار نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جانتا ہوں ایوانکاٹرمپ کا نام لینے پر اقربا پروری کا الزام لگے گا۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ میں تعینات امریکی سفیر نکی ہیلی اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکی ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نکی ہیلی کا استعفی منظور کرلیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق نکی ہیلی نے خبر پر تبصرے سے انکار کیا، جبکہ امریکی صدر سے ملاقات متوقع ہے، نکی رواں سال کے اختتام تک اقوام متحدہ میں فرائض سرانجام دیتی رہیں گی۔واضح رہے کہ جنوبی کیرولینا کی سابق گورنر نکی ہیلی ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مقرر ہوئی تھیں اور مختلف ممالک کے حوالے سے اپنے سخت موقف کی وجہ سے شہرت رکھتی تھیں۔
ٹرمپ

© Copyright 2018. All right Reserved