جمعرات‬‮   18   اکتوبر‬‮   2018

افغانستان، طالبان سے امن مذاکرات کیلئے وفد کی تشکیل کا آغاز


افغانستان، طالبان سے امن مذاکرات کیلئے وفد کی تشکیل کا آغاز
وفد میں شامل حکام کا حتمی اعلان جلد کر دیا جائے گا،ترجمان سید احسان طاہری
کابل( نیوز ایجنسی)افغان امن شوریٰ نے طالبان سے امن مذاکرات کے لئے وفد کی تشکیل کا آغاز کردیاہے،وفد کے ناموں کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان امن شوری نے طالبان سے امن مذاکرات کیلئے وفد کی تشکیل کا آغاز کردیاہے۔ ترجمان سید احسان طاہری کا کہناہے کہ ناموں کا اعلان جلد کیا جائیگا۔ امریکی خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے عسکریت پسندوں سے مذاکرات کیلئے وفد تشکیل دینے کا مشورہ دیا تھا۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کی امن شوری کے ترجمان سید احسان طاہری نے کابل میں میڈیا کو بتایاکہ امریکا کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد کی ہدایت پر افغان امن شوری کے وفد کی تشکیل کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ وفد کے ارکان کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائیگا۔ افغانستان سے متعلق خصوصی امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد نے دو روز پہلے افغان حکومت اور طالبان سے کہا تھاکہ وہ جلد امن مذاکرات شروع کریں۔افغان حکومت سے کہا گیا تھا کہ وہ تمام جماعتوں کے نمائندگان پر مشکل وفد تشکیل دے تاکہ طالبان سے امن مذاکرات شروع کئے جاسکیں۔ زلمے خلیل زاد افغانستان میں امریکی سفیر بھی رہ چکے ہیں۔ پختون ہونے کے ناطے انہیں امریکی صدر ٹرمپ نے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات کا کام سونپا ہے۔
آغاز

© Copyright 2018. All right Reserved