منگل‬‮   18   دسمبر‬‮   2018

اسلام آباد: فیصل رضا عابدی توہین عدالت کیس میں گرفتار


اسلام آباد: فیصل رضا عابدی توہین عدالت کیس میں گرفتار
فیصل رضا عابدی سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کے سلسلے میں پیش ہوئے تھے
اسلام آباد(نیوز ایجنسی)اسلام آباد پولیس نے فیصل رضا عابدی کو توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بد ھ کے روز فیصل رضا عابدی سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کے سلسلے میں پیش ہوئے‘جس کے بعد انہیں تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے گرفتار کرلیا۔سپریم کورٹ نے 17 اپریل 2018 کو ایک نجی ٹی وی پروگروم میں فیصل رضا عابدی کی جانب سے دیے گئے مبینہ طور پر عدلیہ مخالف بیان پر ازخود نوٹس لے لیا تھا۔فیصل رضا عابدی نے عدالت میں پیش ہو کر استدعا کی تھی کہ ان کا مقدمہ پی سی او کے تحت حلف لینے والے جج نہ سنیں‘جس کے بعد جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا تھا اور سماعت 10 اکتوبر کو مقرر کی گئی تھی
گرفتار

© Copyright 2018. All right Reserved