جمعرات‬‮   18   اکتوبر‬‮   2018

نام ای سی ایل سے نکالا جائے، نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی وزارت داخلہ کو درخواست

نام ای سی ایل سے نکالا جائے، نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی وزارت داخلہ کو درخواست

اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں) سابق وزیراعظم نواز شریف نے ای سی ایل سے نا م نکا لنے کیلئے وزرات داخلہ سے رابطہ کیا کہ بیرون ملک جا نا چاہتے ہیں نام ای سی ایل سے نکا لا جا ئے ۔ میڈیا رپو رٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر نے 4 اکتوبر کو وزارت داخلہ کو درخواست کی تھی، درخواست پر جواب نہ آنے کے بعد دوبارہ رابطہ کیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں، ای سی ایل سے نام نکالا جائے۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آئین کے تحت کسی بھی شخص کو اس کی آزادی کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا، تمام شہریوں کے حقوق مساوی ہیں، بدعنوانی یا اختیارات کے غلط استعمال کا کوئی جرم نہیں کیا، ریاست کیخلاف کوئی سازش یا دہشتگردی بھی نہیں کی۔ نواز شریف نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نیب میرے خلاف کرپشن کے الزامات ثابت نہیں کرسکی، احتساب عدالت نے کرپشن کے الزامات سے بری کیا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب ریفرنس میں سزا کو معطل کر دیا۔ انہوں نے کہا نیب نے 19 ستمبر کے عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل دائر نہیں کی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نامے میں بیرون ملک سفر پر پابندی نہیں لگائی۔

© Copyright 2018. All right Reserved