اتوار‬‮   16   دسمبر‬‮   2018

پیرا میڈیکس کے مسائل حل کرنے میں بھر پُور کردار ادا کروں گا ، سیکرٹری ہیلتھ


پیرا میڈیکس کے مسائل حل کرنے میں بھر پُور کردار ادا کروں گا ، سیکرٹری ہیلتھ
پیرا میڈیکس کو ریفریشر کورسز کروا کر انہیں ملٹی پرپوٹیکنیشن کے طور پر کارآمد بنائیں، میجر جنرل مسعود ملک
باغ(نمائندہ خصوصی) پیرا میڈیکس کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھر پُور کردار ادا کروں گا ۔ سالہاسال تک جب مسائل حل نہیں ہوتے تو پھر کسی اعلیٰ انتظامی آفیسر یا حکو متی نمائند ہ کو مسائل سُننا پڑتے ہیں تو مشکلات نظر آتی ہیں ۔پیرا میڈیکس کو ریفریشر کورسزاور غیر تربیت یافتہ سٹاف ای پی آئی ، سی ڈی سی ورکر زکے لئے شارٹ کورسز کروا کر انہیں ملٹی پرپوٹیکنیشن کے طور پر کارآمد بنائیں تاکہ محکمہ میں بہتر اصلاحات ہو سکیں ان خیالا ت کا اظہار سیکرٹری صحت عامہ آزاد کشمیر میجر جنرل مسعود احمد ملک نے الائیڈہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹوٹ باغ میں مرکزی صدر پیر امیڈیکل سٹاف ایسو سی ایشن آزادکشمیر سید وقار حسین جعفری کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا ۔ قبل ازیں تنظیم کے صدر نے سیکرٹری صحت عامہ کو بتایا کہ پیرا میڈیکس کا سروس سٹریکچر 2009؁ء میں منظور ہو ا تھا 2018؁ٗ ؁ء تک جزوی طور پرنافذ ہو ا جبکہ سینکڑوںملازمین کی ترقیابیوں کے معاملات سیکرٹریٹ صحت عامہ میںالتوا کا شکا ر ہیں چار سالوں سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر پیرا میڈیکس کی آسامیاں خالی چلی آرہی ہیں جن پر تعینا تیاں نہیں ہو رہی ہیں اس طرح ملازمین ترقیابیوں کی امیدیں دل میںلئے ریٹائر ہو رہے ہیں یا دم توڑ رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سکیل ۹ سے بالا سکیلوں میں ترقیابیوں کی صور ت میں سکیل ۹ میں آسامیاں خالی ہو ں گی جن پر براہ راست اوردرجہ چہارم کے سکیل ۱ تا ۴ کے تربیت یافتہ ملازمین کو بھی ترقیابی کا مفاد ملے گا ۔تنظیم کے صدر نے سیکرٹر ی صحت عامہ کی توجہ اس جانب بھی مبذول کروائی کہ سروس سٹریکچر کے دیگر دو پارٹس ایجوکیشنل اور انتظامی عہدو ں پر ترقی وتعیناتی میں بھی کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ الائیڈہیلتھ پروفیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ باغ، انسروس ٹریننگ سکولز مظفرآباد ،میرپور میں پیرامیڈیکس میں موجو د بی ایس کوالیفیکیشن کے حامل ملازمین کو تعینات کر کے پیرا میڈیکس کے ریفریشر کورسز اور غیر تربیت یافتہ ملازمین کو ملٹی پرپوزکو رسز کروائے جائیں ۔سید وقار حسین جعفری نے دستیاب وسائل و مسائل کا جائز ہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر میں تربیت یافتہ پیرا میڈیکس کی موجودہ تعداد 2907 مختلف شعبہ جات میں ہیں جبکہ 6850 درکار ہے محدود ترین تعداد کے باوجو د ملازمین تندہی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اس کے با وجو د محکمہ کی ملازمین کی ترقیابیوں اور دیگر مراعات پر سرد مہری افسوس ناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ تعداد میں کوانٹیٹیٹوسروسز عوام کو مطمئن کرنے کی حد تک تو ہیں ان کو کوالیٹیٹوبنانے کے لئے درکار تربیت یافتہ پیرامیڈیکس کا انتظام کرنا ہو گا۔انہوں نے تجویز دی کہ ہر گلی محلہ میں فرسٹ ایڈ پوسٹ کے نام پر جو سیاسی رشوت تقسیم کی جارہی ہے اس کی حوصلہ شکنی کی جائے
سیکرٹری

© Copyright 2018. All right Reserved