جمعرات‬‮   18   اکتوبر‬‮   2018

ہٹیاں بالا،فارسٹر فارسٹ گارڈ ایسوسی ایشن کے کامیاب امیدواران کا اعلان

ڈبل
ہٹیاں بالا،فارسٹر فارسٹ گارڈ ایسوسی ایشن کے کامیاب امیدواران کا اعلان
راجہ رضوان بشارت ضلعی صدر،مشتاق خان سیکرٹری جنرل جبکہ عنصرحیدر عباسی چیف آرگنائز ر منتخب قرار
ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)فارسٹر فارسٹ گارڈ ایسوسی ایشن ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا کے کامیاب امیدواران کے ناموں پر اعلان کر دیا گیا تما م بلا مقابلہ عہدیدارن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد ایک بہت بڑی تقریب میں الیکشن کمشنرمحکمہ فاریسٹر فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن راجہ راشدظفر معاون الیکشن کمیشن سردار شاہد حمید عباسی نے ضلع ہٹیاں بالا میں فاریسٹر فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن کی ضلعی باڈی کا حتمی نتائج کا اعلان کیا اعلان ہوتے ہی ملازمین محکمہ جنگلات نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں اور کامیاب امیدواروں کے گلوں میں ہار ڈال کر مبارکبادیں پیش کیں تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم ویلی میں فاریسٹر فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے فاریسٹر فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن ضلع ہٹیاں بالا کے راجہ رضوان بشارت ضلعی صدر،مشتاق خان سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے جبکہ عنصرحیدر عباسی چیف آرگنائز ر،نگران اعلی منیر خان،راجہ سعیدخان چیف آرگنائزر،سینئر نائب صدر راجہ عبدااللہ خان،چوہدری شفیق نائب صدر اول،ملک شربت نائب صدر دوئم،سید نعمان بخاری فارسٹرنعمان بخاری نائب صدر سوئم،غلام احمد،نائب صدر چہارم ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سفیر چک،سیکرٹری مالیات راجہ ذہین اختر، آفس سیکرٹری صابر بھٹی،محمد اشفاق سلہریا سیکرٹر ی نشر اوشاعت منتخب ہوگئے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے تمام عہدے داران بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں کسی کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے اس موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی راجہ راشد ظفر رینج آفیسر چناری تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ راشدظفر،سردارشاہدحمیدعباسی،راجہ رضوان بشارت صدر،خان مشتاق خان سیکرٹری جنرل،راجہ افتخار،ودیگر نے کہا کہ ضلع ہٹیاں بالا نے بلامقابلہ پینل منتخب کرکے تمام اضلاع کے لیئے مثال قائم کردی ہے کہ باہمی مشاورت سے ہی تنظیموں کو چلایا جاسکتا ہے تمام عہدے داران ملازمین کے خادم ہیں ملازمین کے مسائل کے حل کے لیئے عملی اقدامات کریں گے ماضی میں بھی تنظیم نے ملازمین کے حقوق کے لیئے آوازبلند کی انشاء اللہ مستقبل میں بھی کریں گے بعدازاں تمام عہدے داران نے دربارعالیہ سکندریہ پر حاضری دی چادر بھی چڑھائی فاتحہ خوانی کی ۔
اعلان

© Copyright 2018. All right Reserved