منگل‬‮   18   دسمبر‬‮   2018

شہباز شریف کی گرفتاری، لیگی اراکین اسمبلی کا پنجاب اسمبلی گیٹ کے سامنے دھرنا



شہباز شریف کی گرفتاری، لیگی اراکین اسمبلی کا پنجاب اسمبلی گیٹ کے سامنے دھرنا

لاہور( نیوز ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لیگی اراکین پنجاب اسمبلی نے اسمبلی گیٹ کے سامنے دھرنا دے دیا،لیگی اراکین اسمبلی کی جانب سے پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ بدھ کو مسلم لیگ(ن) کی جانب سے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی گرفتاری کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ بلائے جانے کے خلاف اسمبلی کی سیڑھیوں پر اجلاس بلایا، تاہم انتظامیہ کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا مرکزی گیٹ سیمنٹ کی بوریوں اور خاردار تاروں کے ذریعے بند کردیا گیا۔جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی نے دیواریں پھلانگ کر اسمبلی احاطے میں داخلے کی کوشش کی اور بعض اراکین رکاوٹیں عبور کرکے اسمبلی کے گیٹ تک بھی پہنچ گئے۔باز ئوں پر سیاہ پٹیاں باندھے لیگی اراکین اسمبلی کی جانب سے پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال نے کہا کہ شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں طلب کر کے آشیانہ ہائوسنگ میں گرفتار کر لیا گیا، ہم نہیں چاہتے کہ ہم قانون کو توڑیں ، ہباز شریف کے کاموں کی گونج دنیا میں گونجتی ہے

© Copyright 2018. All right Reserved