جمعرات‬‮   18   اکتوبر‬‮   2018

اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں جمع

س
اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں جمع
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی بینک اکاؤنٹس قبضے میں لیے جانے سے متعلق پیش رفت رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی گئی۔احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں عدالت کے روبرو پیش نہ ہونے پر اسحاق ڈار کی اثاثوں کی قرقی کا حکم دیا تھا۔تفتیشی افسر نادر عباس نے اثاثوں کی قرقی سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی جس میں بتایا گیا ہے کہ نیب نے اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس اور ان میں رقم کی تفصیلات پنجاب حکومت کو فراہم کردیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار اور ان کی کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹس میں 50 کروڑ 83 لاکھ سے زائد رقم ہے اور یہ رقم صوبائی حکومت کی تحویل میں دی گئی۔
رپورٹ

© Copyright 2018. All right Reserved