جمعرات‬‮   18   اکتوبر‬‮   2018

ہجیرہ کی عوام دوبارہ مسلم لیگ ن کا انتخاب کر ےگی، نورین عارف

ہجیرہ کی عوام دوبارہ مسلم لیگ ن کا انتخاب کر ےگی، نورین عارف
اپوزیشن جماعتیں عوام سے ووٹ اینٹھنے کیلئے شوشے چھوڑ رہی ہیں،چوہدری شہزاد
مظفرآباد( نمائندہ خصوصی)آزادکشمیر کی وزیر سماجی بہبود نورین عارف اور مشیر حکومت چوہدری شہزاد محمود نے کہا ہے کہ ،ہجیرہ کے عوام پہلے کی طرح اب بھی اپنے ووٹ سے مسلم لیگ ن کا انتخاب کرینگے ،اپوزیشن جماعتیں ہجیرہ کے ضمنی الیکشن میں عوام سے ووٹ اینٹھنے کیلئے شوشے چھوڑ رہی ہیں لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، انہیں عوام کے پاس جا کر پتہ چلا کہ ان کی دال نہیں گل رہی تو پھر طرح طرح کی قیا س آرائیوں پر اتر آئے ۔موجودہ حکومت کے دوسال گزشتہ تمام ادور سے بھاری ہیں ،45سال بعد آزادکشمیر کے عبوری آئین میں ریاستی عوام کی خواہشات کے مطابق تبدیلیاں لاکر ریاستی اسمبلی کو بااختیار بنایا گیا ، ترقیاتی بجٹ میں دوگنا اضافہ کیا گیا ،محکمہ تعلیم میں انتظامی افسران کی بذریعہ پبلک سروس کمیشن تقرریاں کی جارہی ہیں ۔قومی مالیاتی ایوارڈ میں آزادکشمیر کا حصہ 2.24سے بڑھا کر3.6کیا گیا ،آزادکشمیر کی تمام مرکزی شاہرات پر کام شروع کیا گیا ،اس کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت کو مالیاتی خودمختاری ملی ۔اپوزیشن کے پاس حکومت کے خلاف پروپیگنڈے کیلئے کچھ بچا ہی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی یتیمی سے بچنے کیلئے مختلف بیانات دیے جارہے ہیں مگر عوام ان کی اصلیت سے آگاہ ہے ۔ دوسال عوامی خدمت کے لیے مثالی اقدامات اٹھائے ، آئندہ تین سالوں میں بھی تاریک رقم کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے اندر گزشتہ دوسالوںمیں جتنی آئینی، انتظامی اصلاحات لائی گئیں وہ راجہ محمد فاروق حیدرخان کی قیادت میں قائم مسلم لیگ ن کی حکومت کی تاریخ ساز کامیابیاں ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بدنیتوں کے ہاتھ مستقبل میں بھی کچھ نہیں آنے والا،عوام ان کو بخوبی جانتے ہیں ،مسلم لیگ ن کی حکومت عام آدمی کے بہتری کیلئے کام کررہی ہے۔
نورین عارف

© Copyright 2018. All right Reserved