جمعرات‬‮   18   اکتوبر‬‮   2018

پاک فوج میں تقرریاں و تبادلے ,لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ’’ڈی جی آئی ایس آئی‘‘تعینات

لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح چیف آف لاجسٹک سٹاف،عبدالعزیز ملٹری سیکریٹری جی ایچ کیوتعینات
شاہین مظہر کور کمانڈر پشاور ،محمدعدنان وائس چیف آف جنرل سٹاف،وسیم اشرف آئی جی آرمز مقرر
راولپنڈی (نیوز ایجنسیاں) پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کر دی گئی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) مقرر کردیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی کو چیف آف لاجسٹک اسٹاف جی ایچ کیو جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی کو کور کمانڈر منگلا تعینات کیا گیا ۔علاوہ ازیں لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کور کمانڈر پشاور اور لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز کو ملٹری سیکریٹری جی ایچ کیو مقرر کیا گیا ۔اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان وائس چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کیے گئے ہیں جبکہ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو آئی جی آرمز تعینات کیا گیا ہے۔
پاک فوج تبادلے

© Copyright 2018. All right Reserved