جمعرات‬‮   18   اکتوبر‬‮   2018

حریت قائدین کی بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پربائیکاٹ اور ہڑتال کی اپیل

حریت قائدین کی بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر بائیکاٹ اور ہڑتال کی اپیل
نام نہاد انتخابی مشق سے عملاً دور رہ کر تحریک آزادی کو تقویت دی جائے:سید علی گیلانی
سرینگر (نیوز ایجنسی) حریت قائدین نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر ریاست کے جملہ عوام سے انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے اور احتجاجی ہڑتال کرکے نام نہاد مشق سے عملاً دور رہ کر مسترد کرنے کی اپیل کی ہے، اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ خون سے سینچی ہوئی ہماری حق خودارادیت کی تحریک اور بش بہا جانی و مالی قربانیان اس بات کا تقاضہ کرتی ہیں کہ قیادت اور عوام بھرپور اتحاد اور یکجھتی کا مظاہرہ کرکے بھارتی حکومت کی جانب سے حق خودارادیت کی تحریک کے خلاف رچائی جانیوالی سازشوں سے نہ صرف چونکا رہیں بلکہ اسے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے یکسوئی اور استقات کا مظاہر کریں، انہوں نے کہا کہ عوام پر زور دیا ڈھونگ انتخابات کے دوسرے مرحلے کا بھی مکمل بائیکاٹ کرکے تحریک آزادی کو مزید مضبوط کیا جائے اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے اپنا بھرپور اور مثبت کردار جاری رکھا جائے۔
حریت قائدین اپیل

© Copyright 2018. All right Reserved