جمعرات‬‮   18   اکتوبر‬‮   2018

سپریم کورٹ نے وزیر سپورٹس یوتھ کلچر چوہدری سعید کو 17اکتوبر کو سماعت کیلئے طلب کرلیا

سپریم کورٹ نے وزیر سپورٹس یوتھ کلچر چوہدری سعید کو 17اکتوبر کو سماعت کیلئے طلب کرلیا
مظفرآباد(بیورورپورٹ)میرپور کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے عدالت عظمیٰ کے فیصلہ مجریہ اپریل 2017پر عملدرآمد کے سلسلہ میں سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر حکومت کے وزیر سپورٹس یوتھ کلچر چوہدری محمد سعید کو (17)اکتوبر کو سماعت کیلئے اصالتاً طلب کرلیا ہے ۔ بدھ کے روز سپریم کورٹ کے اہلکار نے چوہدری محمد سعید کو طلبی کا سمن وصول کروایا اور دستخط لئے ۔ سپریم کورٹ 17اکتوبر کو میرپور میں اس اہم نوعیت کے کیس کی سماعت کرے گی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ میرپور کے ماسٹر پلان میں ردوبدل کے حوالے سے سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں اپریل 2017میں اہم فیصلہ صادر کیا تھا جس پر عملدرآمد نہ ہونے کے حوالے سے لوگوں سے سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا ہے ۔ اس اہم اور عوامی نوعیت کے کیس کی سماعت کے حوالے سے میرپور سمیت آزاد کشمیر بھر کے شہریوں کو دلچسپی ہے ۔

© Copyright 2018. All right Reserved