جمعرات‬‮   18   اکتوبر‬‮   2018

حکومت نے بلدیاتی و ترقیاتی اداروں کے مالی معاملات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کردی

حکومت نے بلدیاتی و ترقیاتی اداروں کے مالی معاملات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کردی
مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزاد کشمیر حکومت نے بلدیاتی و ترقیاتی اداروں میں خودانحصاری سمیت ان اداروں کے مالی معاملات کا جائزہ لینے کیلئے وزیر خزانہ کی سربراہی میں اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کردی ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ کمیٹی کے چیئرمین وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی ہونگے جبکہ ممبران میں وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی ، وزیر سپورٹس چوہدری سعید ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ، سیکرٹری پی پی ایچ اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شامل ہیں ۔ کمیٹی ایک ماہ کے اندر اپنی سفارشات پر مشتمل رپورٹ کابینہ میں پیش کریگی ۔ بلدیاتی و ترقیاتی ادارے ان دنوں شدید ترین مالی بحران کا شکار ہیں ۔ مالی وسائل نہ ہونے کیوجہ سے اداروں کے زیر اہتمام ترقیاتی عمل ٹھپ ہے ۔ شہروں میں صحت و صفائی کا نظام متاثر ہے ۔ آزاد کشمیر حکومت بلدیاتی و ترقیاتی اداروں کو خود انحصاری کی طرف گامزن کرنے کی خواہشمند ہے ۔

© Copyright 2018. All right Reserved