منگل‬‮   18   دسمبر‬‮   2018

واز شریف پر تنقید کرنیوالے اپنے گریباں میں جھانکیں، شوکت شاہ


ڈبل
نواز شریف پر تنقید کرنیوالے اپنے گریباں میں جھانکیں، شوکت شاہ
صدر مسلم کانفرنس نے 38 ممبران اسمبلی کی جماعت کو 3 ممبران تک محدود کر دیا، وفود سے گفتگو
مظفرآباد (سٹی رپورٹر) وزیر خوراک سید شوکت علی شاہ نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس کے صدر نے 38 ممبران اسمبلی کی جماعت کو 3 ممبران تک محدود کر دیا ،بھڑکیں مارنے سے عدم اعتماد نہیں لائی جاسکتی ،عتیق احمد خان کا دماغی توازن درست نہیں انکا علاج کروایا جائے وہ مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن عوامی خدمت کر رہی ہے 2021 کے انتخابات میں عتیق احمد خان کتنی نشستیں لیتے ہیں وقت بتا دے گا، نواز شریف تو آج بھی پاکستان کے مسلمہ لیڈر ہیں اور مسلم لیگ ن پاکستان میں دوسری بڑی جماعت ہے۔ عتیق احمد خان اپنے قد کاٹھ کو دیکھیں نواز شریف اور راجہ فاروق حیدر خان پر تنقید کرنے سے قبل اپنے گریباں میں جھانکیں، احسان فراموشی کوئی عتیق خان سے سیکھے ،عتیق خان اقتدار سے دوری کے باعث ذہنی مریض بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عتیق احمد خان کے بے ہوشی کے اعلانات نے انکو 38 نشستوں سے تین تک پہنچایا ہے اور آئندہ انتخابات میں انکے پاس یہ تین نشستیں بھی نہیں ہونگی ،اللہ کی شان ہے کہ جن کے پاس اپوزیشن کا بھی مینڈیٹ نہیں اپنے پاس کل 3 نشستیں رکھنے والے بھی حکومت گرانے کی باتیں کرتے ہیں، پتہ نہیں کہ وہ کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس کے دوست سردارعتیق احمدخان کا علاج کروائیں کیونکہ انکے بے سرو پا بیانات سے انکے رہے سہے ساتھی بھی اڑان بھرنے والے ہیں اور اسی وجہ سے وہ آئے روز مسلم لیگ ن کی حکومت گرانے کے دعوے کر کے آپنے آپ کو تسلیاں دے رہے ہیں۔ حلقہ غربی باغ بھی ان کیلئے اب سیاسی طور پر سازگارنہیں رہا آئندہ انتخابات میں اپنی سیٹ کو بچانے کی فکرکریں ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے کیسے حکومت کرنی ہے وہ اچھی طرح سے جانتے ہیں، انہوں نے کہاکہ ہجیرہ میں ہونے والے الیکشن میں مسلم کانفرنس کا کوئی نمبردکھائی نہیں دے رہا۔عتیق احمد خان احسان فراموش انسان ہیں ،اقتدار سے دوری کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں سردار عتیق ہوائی اعلانات میں خوب ماہر ہیں اسی وجہ سے آہے روز عدم اعتماد کے بیانات دیتے ہیں۔
شوکت شاہ

© Copyright 2018. All right Reserved