جمعرات‬‮   18   اکتوبر‬‮   2018

نواز شریف نے مودی کیساتھ ملکرمسئلہ کشمیرختم کرنے کی کوشش کی،بیرسٹر

ذیلیاں
گجرات کے غیور لوگ عام انتخابات کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی ایک مرتبہ پھرچوہدری برادران کو کامیاب کرائیں
مران خان نے حکومت میں آتے ہی مسئلہ کشمیر کو اٹھانے لئے عالمی سطح پر آواز اٹھائی،سابق وزیر اعظم و صدر پی ٹی آئی کشمیر

گجرات،لاہور( پ ر ) سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ گجرات کے جراتمند اور غیور لوگ عام انتخابات کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی ایک مرتبہ پھرچوہدری برادران کو کامیاب کرائیں تاکہ اسمبلیوں میں پی ٹی آئی کی اکثریت ہو تاکہ مخالفین کی کوئی بھی سازش کامیاب نہ ہو سکے۔چوہدری برادران کو مسلم لیگ ن نے پنجاب کی وزارت اعلی کی پیشکش کی لیکن انھوں نے مسلم لیگ ن کی یہ پیشکش ٹھکرا دی اور اور اپنی فطری اتحادی پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کو ترجیح دی۔گجرات کے عوام مخالفین کی تمام سازشوں کو ناکام بنا تے ہوئے مونس الہی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گجرات میں قومی اسمبلی کے امیدوارچوہدری مونس الہی سے ایک ملاقات اور بعد ازاں گجرات میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری شفاعت، سابق وزیر اکبر ابراہیم، سابق ایڈمنسٹریٹر بھمبر چوہدری ریاض احمد کسگمہ اوردیگر بھی موجود تھے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی انتخابی مہم جگہ جگہ چلا رہا ہوں وہ جسطرح جراتمندی کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے کارکن مونس الہی اور پی ٹی آئی کے دیگر امیدواروں کو کامیاب کرا کر مخالفین کے تمام حربے ناکام بنا دیں اور پی ٹی آئی اور عمران خان کو اسمبلیوں میں مضبوط کریں تاکہ وہ ملک کو صحیح انداز میں آگے بڑھا سکیں بعد ازاں آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے لاہور میں پی ٹی آئی کے این اے 124 سے قومی اسمبلی کی نشست کے لئے امیدوار دیوان غلام محی الدین کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضمنی الیکشن ایک ریفرنڈم کی حیثیت رکھتا ہے با لخصوص نواز شریف نے مودی کے ساتھ ملکر مسئلہ کشمیر کو ختم کرنے کی کوشش کی اوروہ اسے سرد خانے میں ڈالنا چاہتا تھا جبکہ عمران خان نے حکومت میں آتے ہی مسئلہ کشمیر کو اٹھانے لئے عالمی سطح پر آواز اٹھائی اور اپنی وکٹری اسپیچ میں بھی بھارت سے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کیے بغیر بھارت سے تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے۔ لہذا ضمنی الیکشن میں عوام پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں تاکہ عمران خان کی حکومت مزید مضبوط ہو اور وہ ملک کو بہتر انداز میں آگے لے کر جا سکیں۔انھوں نے لاہور میں مقیم کشمیریوں سے کہا کہ وہ دیوان غلام محی الدین کوووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں۔شاہد خاقان عباسی باہر سے آئے ہیں لہذا دیوان غلام محی الدین یہاں کے مقامی ہیں اور انکا لوگوں سے مسلسل رابطہ بھی رہتا ہے لہذا آپ لوگ انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں تاکہ آپکے مسائل بہتر انداز میں حل ہو سکیں۔
بیرسٹر

© Copyright 2018. All right Reserved