اتوار‬‮   9   دسمبر‬‮   2018

تین کالم۔۔۔۔نواز، مریم درخواست ۔۔۔سرخی کراچی سے





کوئی غلط کام نہیں کیا ،احتساب عدالت کرپشن الزاما ت سے بری کر چکی ،ای سی ایل میں نام ڈالناآئین کی خلاف ورزی ہے
آئین کے تحت کسی بھی شخص کو آزادی حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا، وزارت داخلہ کودی گئی درخواست میں موقف

اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر) سابق وزیراعظم نواز شریف نے ای سی ایل سے نا م نکا لنے کیلئے وزرات داخلہ سے رابطہ کیا کہ بیرون ملک جا نا چاہتے ہیں نام ای سی ایل سے نکا لا جا ئے ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر نے 4 اکتوبر کو وزارت داخلہ کو درخواست کی تھی، درخواست پر جواب نہ آنے کے بعد دوبارہ رابطہ کیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں، ای سی ایل سے نام نکالا جائے۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آئین کے تحت کسی بھی شخص کو اس کی آزادی کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا، تمام شہریوں کے حقوق مساوی ہیں، بدعنوانی یا اختیارات کے غلط استعمال کا کوئی جرم نہیں کیا، ریاست کیخلاف کوئی سازش یا دہشتگردی بھی نہیں کی۔ نواز شریف نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نیب میرے خلاف کرپشن کے الزامات ثابت نہیں کرسکی، احتساب عدالت نے کرپشن کے الزامات سے بری کیا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب ریفرنس میں سزا کو معطل کر دیا۔ انہوں نے کہا نیب نے 19 ستمبر کے عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل دائر نہیں کی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نامے میں بیرون ملک سفر پر پابندی نہیں لگائی۔
نواز، مریم درخواست

© Copyright 2018. All right Reserved