پیر‬‮   15   اکتوبر‬‮   2018

سردار اختر جان مینگل پر ذاتی گارڈ نے حملے کی کوشش ناکا م بنا دی

سردار اختر جان مینگل پر ذاتی گارڈ نے حملے کی کوشش ناکا م بنا دی
اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا،ہمیں ڈرانے والے خود ڈرے ہوئے ہیں، سربراہ بی این پی

کوئٹہ (نیوز ا یجنسی)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل پر حملے کی کوشش ناکا م، ذاتی سیکورٹی گارڈ نے دوران تلا شی مشکوک افراد سے اسلحہ و ہینڈ گرینڈ برآمد کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے وڈھ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل پر حملے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے سردار اختر مینگل کے ذاتی سیکورٹی گارڈ نے مین گیٹ پر تلاشی مشکوک افراد سے اسلحہ وہینڈ گرینڈ برآمد کر لیا حملہ آور اسلحہ اور ہینڈ گرینڈ کے ہمراہ رہائش گاہ میں داخل ہونا چا ہتا تھا ۔ بعد میں دو مشکوک افراد کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا ہوں جن لو گوں نے ہمیں ڈرانا کی کوشش کررہے ہیں وہ خود ڈرے ہوئے ہیں ،ہم کسی سے نہیں ڈرتے میرے گھر پر حملہ بلوچی روایات کی منافی ہے ، میرے گھر پر حملے کی جو کو شش کی گئی جسے میرے ذاتی سیکورٹی گاڈز نے ناکام بنا دیا۔
مینگل

© Copyright 2018. All right Reserved