پیر‬‮   15   اکتوبر‬‮   2018

سلمان شہبازسے نیب کی ایک گھنٹہ 40 منٹ تک پوچھ گچھ


سلمان شہبازسے نیب کی ایک گھنٹہ 40 منٹ تک پوچھ گچھ
سوال نامہ تھما دیا گیا،نیب حکام کی7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت
 لاہور (نیوزایجنسی )مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے بعد ان کے صاحبزادے سلمان شہباز بھی نیب میں پیش ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق نیب نے سلمان شہبازکو ذاتی حیثیت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا ۔ نیب کی تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے سلمان شہباز سے تفتیش کی اور ان سے آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے باز پرس کی ۔نیب ٹیم نے سلمان شہبازسے ایک گھنٹہ 40 منٹ تک پوچھ گچھ کی ،اس دوران سابق وزیراعلیٰ کے صاحبزادے کو سوال نامہ بھی دیا گیا۔نیب حکام نے سلمان شہبازکو ہدایت کی کہ یہ سوالنامہ 7 روز میں بھر کر جمع کرایا جائے ۔
پوچھ گچھ

© Copyright 2018. All right Reserved