اتوار‬‮   9   دسمبر‬‮   2018

تین کالم۔۔۔فوج تقرریاں۔۔۔سرخی کراچی سے



لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز ملٹری سیکرٹری جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) ، لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف آئی جی آرمز مقررکردیئے گئے
لیفٹیننٹ جنرلز اظہر صالح عباسی چیف آف لاجسٹکس‘ محمد عدنان وائس چیف آف جنرل اسٹاف اور شاہین مظہر کور کمانڈر پشاور تعینات

 اسلام آباد (وقائع نگار ) لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر تقرریاں اور تعیناتیاں کی گئی ہیں جس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی کو کور کمانڈر منگلا ، لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز کو ملٹری سیکرٹری جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) جبکہ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو آئی جی آرمز تعینات کردیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی چیف آف لاجسٹکس‘ لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان وائس چیف آف جنرل اسٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 28 ستمبر کو پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی جن میں میجر جنرل شاہین مظہر، میجر جنرل ندیم ذکی، میجر جنرل عبدالعزیز، میجر جنرل عاصم منیر، میجر جنرل عدنان اور میجر جنرل وسیم اشرف کو لیفٹیننٹ جنرل بنایا گیا تھا۔یادرہے کہ جنرل اظہر صالح عباسی کا تعلق مری سے ہے
فوج تقرریاں

© Copyright 2018. All right Reserved