بدھ‬‮   12   دسمبر‬‮   2018

سعد اور سلمان رفیق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد


سعد اور سلمان رفیق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد
گرفتاری کا خطرہ تھا تو آپ کے مؤکل نے کل پریس کانفرنس کیسے کرلی؟،ہائیکورٹ
اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے (ن) لیگ کے رہنما خواجہ سعدرفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق خواجہ سعدرفیق کی درخواست پر کیس کی سماعت جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی کے ڈویژن بینچ نے کی۔ درخواست گزاروں کے وکلا کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ اور امجد پرویز نے دلائل پیش کئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ لاہور ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر کرسکتے تھے تو پھر اسلام آباد کیوں رجوع کیا۔ وکیل نے جواب دیا کہ لاہور میں ہمارے مؤکل کو گرفتاری کا خدشہ تھا، نیب نے ہماری جماعت اور قائدین کے خلاف مہم شروع کررکھی ہےاور ہمیں خطرہ ہے نیب میں پیشی کے دوران خواجہ سعدرفیق کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر گرفتاری کا خطرہ تھا تو آپ کے مؤکل نے کل بغیر ڈر کے پریس کانفرنس کیسے کرلی؟

مسترد

© Copyright 2018. All right Reserved