بدھ‬‮   12   دسمبر‬‮   2018

شوکت عزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری


شوکت عزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے،وارنٹ گرفتاری احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے جاری کئے۔اختیارات سے تجاوز کرنے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا ریفرنس دائر تھا۔ احتساب عدالت کے جج محمد ارشد نے جمعرات کے روز سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔شوکت عزیز پر اختیارات سے تجاوز اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا ریفرنس تھا۔ریفرنس میں نامزد لیاقت جتوئی اور دیگر ملزمان کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی،عدالت کا دیگر ملزمان کی غیر حاضری پر اظہار برہمی۔مسلسل عدم حاضری پر ملزم عارف الدین کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے اور کیس کی سماعت یکم نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔
شوکت عزیز

© Copyright 2018. All right Reserved