بدھ‬‮   12   دسمبر‬‮   2018

بل رکنے پر کمپنیوں نے پولی کلینک کو ادویات کی سپلائی معطل کر دی( شہرلائنوں میں خوار ہو کر خالی ہاتھ واپس)


تین کالم،،،،،،،،
بل رکنے پر کمپنیوں نے پولی کلینک کو ادویات کی سپلائی معطل کر دی( شہرلائنوں میں خوار ہو کر خالی ہاتھ واپس)
زیلیاں
انتظامیہ نےکمیشن نے ملنے پر بل روکے،ڈاکٹر امان اللہ معاملات طے کر کے اور اپنا حصہ وصول کرکے حج مشن پر روانہ ہوئے تھے
پارلیمنٹ کی ڈسپنسری میں پارلیمنٹیرینز کو تمام ادویات میسر ہیں، وزیر صحت پولی کلینک کا کئی بار دورہ کر چکے ،کوئی تبدیلی نہیں آ سکی
اسلام آباد(ندیم چوہدری) نئے پاکستان میں پارلیمنٹرینز کیلئے تمام ادویات موجود لیکن عام شہریوں کیلئے پولی کلینک میں کوئی دوائی موجود نہیں ،پارلیمنٹ کی ڈسپنسری میں دوائیاں موجود ہوتی ہیں جو موجود نہ ہو وہ لوکل پرچیز کے ذریعے خرید کر فراہم کی جاتی ہیں ۔ذرائع پولی کلینک کے مطابق ادویات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے کروڑوں روپے کے بل پولی کلینک انتظامیہ نے کمیشن نہ ملنے پرروک رکھے ہیں ،جب کہ ادویات سپلائی کرنے والی کمپنیوں نے پولی کلینک کو ادویات فراہم کرنا بند کر دی ہیں ،جس کے باعث پولی کلینک میں ادویات موجود ہی نہیں ، پولی کلینک ذرائع کے مطابق ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر امان اللہ کے حج مشن پر جانے کے باعث ان کے بعد کوئی بھی بل پاس نہ کیا گیا ، اب وہ حج کر کے واپس آچکے ہیں ،تمام معاملات ان کے ذریعے حل کروائے جائیں گے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جانے سے قبل پولی کلینک میں ناقص کوالٹی کی ادویات کا ٹینڈر کروا کر گئے تھے ، مبینہ طور پر اپنا حصہ وصول کرنے کے بعد وہ حج مشن میں روانہ ہوئے تھے ، ان کی غیر موجودگی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک نے کسی بھی دوائی سپلائی کرنے والی کمپنی کا بل پاس نہ کیا جس کے باعث ان کے کرورڑوں روپے کے بل روک لئے گئے ، اودیات کی سپلائی بند ہونے کے باعث وفاقی دارالحکومت کے شہری لائنوں میں گھنٹوں کھڑے ہونے کے بعد بغیر کسی دوائی کے گھر روانہ ہو جاتے ہیں ۔ جو ادویات پولی کلینک میں موجود نہیں ان میں
Flaygl,Stemitecel,Vermox,Lipirex,Broniclate,Brufen,Urixin,Diccoran,Ofloxacin,Froben,Floaid,Cetrazine,Cap Vibramycin,Tab Nospa,Britanyl,Losanta, Nevromet,Nuberal Forte,Otoflox Ear Drop, syp, Amoxil,Ausmentin,Dermazine cream, syp Gaviscon,Syp Velosef,Xaltide Inhalar, Optra Inhalar, Vontolin Inlhalar,Syp Citralka, Syp Brufen,syp Azomax, syp Carbex plus,Travocort cream,Syp Masgel,Syp Septran ds,syp Domel,Syp Flaygl ,Xolisan Nasal Drop,H/C 1: Ontment,syp Celciferol,syp Disprol,syp Calsion,Gynosporin bag cream,Dicloran gel,syp Zincat ,Syp cefaspan, Betaval oint ,syp Easy Bowl,Nilstat drops,Ors,Glysrine,۔ شامل ہیں ۔ پولی کلینک کے ڈاکٹرز کو ادویات کی جو لسٹ فراہم کی گئی ہے اس میں سے یہ تمام ادویات تاحال پولی کلینک میں موجود نہیں ۔ جب کہ وفاقی وزیر صحت پولی کلینک کا کئی بار دورہ بھی کر چکے ہیں لیکن کوئی تبدیلی واقع نہ ہوئی ۔
پولی کلینک

© Copyright 2018. All right Reserved