بدھ‬‮   12   دسمبر‬‮   2018

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کوشاندار پذیرائی، ایک لاکھ پچیس ہزار فارم ڈائون لوڈ ہو چکے


نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کوشاندار پذیرائی، ایک لاکھ پچیس ہزار فارم ڈائون لوڈ ہو چکے
زیلیاں
پروگرام لائونچ ہوتے ہی دنیا بھر سے بیک وقت 2 لاکھ لوگوں نے ویب سائٹ پر رسائی حاصل کی ،ایک سیکنڈ میں دس ہزار ہِِٹس موصول
22اکتوبر کو فارم وصولی کا آغاز سات اضلاع اسلام آباد، کوئٹہ، گلگت، مظفرآباد، سوات، فیصل آباد اور سکھر میں پروقار تقاریب میں کیا جائیگا
اسلام آباد (وقائع نگار)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اعلان برائے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے پہلے رجسٹریشن مرحلے میں عوام کی طرف سے شاندار پذیرائی دیکھنے کو ملی۔رجسٹریشن مرحلہ سات اضلاع بشمول اسلام باد، کوئٹہ، گلگت، مظفرآباد، سوات، فیصل آباد اور سکھر میں شروع کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں رجسٹریشن فارم نادرا کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا۔ جس میں اب تک ایک لاکھ پچیس ہزار فارم ڈاون لوڈ ہو چکے ہیں۔ پروگرام لائونچ ہوتے ہی دنیا بھر سے بیک وقت 2 لاکھ لوگوں نے نادرا ویب سائٹ پر رسائی حاصل کی اور ایک سیکنڈ میں دس ہزار ہِِٹس موصول ہوئیں جس کی وجہ سے اوائل میں نادرا کی ویب سائٹ پر غیر معمولی ٹریفک اور دباؤ آنے کی وجہ سے عارضی طور پر ویب سائٹ متاثر ہوئی جسے فوری طور پر بحال و فعال کر دیا گیا۔ نادرا فارم کی کوئی فیس نہیں ہے جبکہ فارم جمع کراتے وقت 250 روپے بمع رجسٹریشن فارم مختص کردہ نادرا دفاتر میں جمع ہونگے۔ 22اکتوبر 2018 کو فارم وصولی کا آغاز تمام اضلاع بشمول اسلام آباد میں پْر وقار تقریبات سے کیا جائیگا۔وزیراعظم عمران خان کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر ہر طبقے کے لوگوں کو فوری طور پر رہائشی سہولیات میسر آ سکیں گی۔
ہائوسنگ پروگرام

© Copyright 2018. All right Reserved