پیر‬‮   15   اکتوبر‬‮   2018

فیصل رضاعابدی کی درخواست مسترد،ریمانڈ پرپولیس کے حوالے


فیصل رضاعابدی کی درخواست مسترد،ریمانڈ پرپولیس کے حوالے
مذاق بنا رکھا ہے ، جس کا جی چاہتا ہے عدلیہ پر کیچڑ اچھالتا ہے،جسٹس محسن اختر کیانی
اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی اخراج مقدمہ کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ میڈیا نے مذاق بنا رکھا ہے ، جس کا جی چاہتا ہے عدلیہ پر کیچڑ اچھالتا ہے۔ عدلیہ ، چیف جسٹس کو سرعام دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر درج مقدمات کے اخراج کیلئے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی درخواست کی سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ایک ہی معاملے پر ایک سے زائد ایف آئی آر درج کرنا غیر قانونی ہے۔ سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کیس بھی زیر سماعت ہے جبکہ دہشت گردی ایکٹ اور ایف آئی اے نے بھی مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ دوسری جانب توہین آمیزبیانات کے مقدمہ میں سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی دوروزہ جسمانی ریمانڈپر تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کے حوالے ملزم کو انسداددہشتگردی عدالت نمبرایک میں پیش کیا گیا ،پولیس کی جانب سے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی اس موقع پر میڈیاکے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے سابق سینیٹر نے کہارات مجرموں کے ساتھ گزاری قانون کی حکمرانی کی یہی دلیل ہے،فیصل رضاعابدی کیخلا ف تھانہ سیکرٹریٹ میں چیف جسٹس اور اعلیٰ عدلیہ کیخلاف نازیبابیانات دینے پر نو تاریخ کو دوسرا مقدمہ درج کیاگیاتھااس مقدمہ میں انہیں دس اکتوبرکو سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر سے گرفتارکرلیا گیاتھا،
عابدی ریمانڈ

© Copyright 2018. All right Reserved