بدھ‬‮   12   دسمبر‬‮   2018

ہائے ری غربت :کچے گھر کی دیوار گر گئی،9بچے جاں بحق


ہائے ری غربت :کچے گھر کی دیوار گر گئی،9 بچے جاں بحق
صالح پٹ کے گاؤں میں کسان کھیتی باڑی کررہے تھے،گھر میں قیامت گزر گئی ،خستہ دیوار نے زندگی کی پونجی مٹی میں ملادی
ماں باپ کو روتا بلکتا چھوڑ کر جانے والوں میں چھ بچیاں ،2بچے شامل،2شدید زخمی، وزیر اعلٰی اور بلاول کا اظہار دکھ

سکھر (نامہ نگار ) صوبہ سندھ کے شہر سکھر کے نواحی علاقے میں مکان کی دیوار گرنے سے 9بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے،افسوسناک واقعہ ضلع سکھر کی تحصیل صالح پٹ کے گاؤں غلام سرور شنبانی میں پیش آیا ،جہاں گھر کی دیوار اچانک بچوں پر آگری، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 9 بچے جاں جاں بحق ہوگئے،واقعہ پر پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا اظہار افسوس ،سوگوار خاندانوں کی فوری مدد کی ہدایت ،مذکورہ حادثے کے وقت بچے گھر میں کھیل رہے تھے جبکہ اہلِ خانہ قریبی کھیتوں میں کام کررہے تھے،واقعہ کے بعد سے علاقے کی فضا سوگوار اور جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین غم سے نڈھال ہیں،جس گھر میں مذکورہ حادثہ پیش آیا وہاں 3 خاندان مقیم ہیں، اس گھر کی دیوار ایک عرصے سے خستہ حال تھی تاہم مرمت نہ کرنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا،دیوار کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے بچوں میں 7 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں، جن کی شناخت 7 سالہ رخسانہ، 4 سالہ یعقوب، 12 سالہ فرو، 12 سالہ رخسانہ، 9 سالہ غلام اکبر، 6 سالہ منظوراں، 4 سالہ ستارا کے ناموں سے ہوئی،واقعہ میں زخمی ہونے والے 2 بچوں میں 2 سالہ دلشاد، 9 سالہ سخی ڈنو شامل ہیں،امدادی ٹیموں کی آمد سے قبل ہی علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق ہونے والے بچوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا تھا،علاقہ مکینوں نے فوری طور پر امدادی ٹیموں کو اطلاع دی لیکن ریگستانی علاقہ ہونے کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ پر پہنچنے میں تاخیر ہوئی،علاوہ ازیں وزیر اعلٰی سندھ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واقعہ پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ دکھی خاندانوں کی بھرپور مدد کریں ،واضح رہے کہ زخمی بچوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
8بچے جاں بحق

© Copyright 2018. All right Reserved