پیر‬‮   15   اکتوبر‬‮   2018

قائداعظم کے نواسے پرمقدمہ ختم
ممبئی (اوصاف نیوز ) بولی وڈ اداکارہ پریٹی زنٹا کی جانب سے اپنے سابق دوست اور معروف کاروباری شخصیت، بانی پاکستان قائدا عظم محمدعلی جناح کے نواسے نیس واڈیا کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کی معافی دیے جانے کے بعد عدالت نے بھی ان کے خلاف مقدمہ خارج کردیا۔43 سالہ اداکارہ نے 47 سالہ سابق دوست، کاروباری شخص اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کے شریک بانی نیس واڈیا پر 4 سال قبل 2014 میں جنسی طور پر ہراساں کرنے، گالیاں دینے، دست درازی، چھیڑ چھاڑ اور ہاتھ پکڑنے سمیت تشدد کے الزامات کے تحت مقدمہ دائر کروایا تھا۔ بعد ازاں پریتی زنٹا نے رواں برس فروری میں نیس واڈیا کے خلاف ان ہی الزامات کے تحت ممبئی ہائی کورٹ میں طویل چارج شیٹ جمع کروائی تھی، جس میں انہوں نے سابق دوست پر کئی الزامات لگائے تھے۔اداکارہ نے نیس واڈیا کے خلاف 500 صفحات پر مبنی چارج شیٹ ممبئی میٹروپولیٹن کورٹس کی ’ایسپلاندے کورٹ‘ میں پیش کی تھی۔چارج شیٹ جمع ہونے کے فوری بعد نیس واڈیا نے 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض اپنی ضمانت بھی کروالی تھی۔
اگرچہ نیس واڈیا نے شروع دن سے ہی پریتی زنٹا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے عدالت سے رجوع بھی کیا اور ان کی درخواست پر متعدد سماعتیں بھی ہوئیں۔
قائداعظم نواسہ

© Copyright 2018. All right Reserved