بدھ‬‮   12   دسمبر‬‮   2018

مجھے عشق کا کوئی تجربہ نہیں ،ممکن ہے اعتزاز کو ہو، چیف جسٹس



دوکالم
مجھے عشق کا کوئی تجربہ نہیں ،ممکن ہے اعتزاز کو ہو، چیف جسٹس
ملک کو بھی معشوقہ سمجھ کر عشق کریں پھر سب ٹھیک ہو جائیگا، دلچسپ ریمارکس

اسلام آباد ( آن لائن )سپریم کورٹ میں منرل واٹر کمپنیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سماعت چیف جسٹس نے دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے ساتھ عشق کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو معشوقہ سمجھ کر اس کا خیال رکھیں پھر سب ٹھیک ہو جائے گا۔چیف جسٹس نے کہا کہ جس طرح اپنی معشوقہ کے سامنے بن سنور کر جایا جاتا ہے اسی طرح ملک کو بھی معشوقہ سمجھ کر اس کا خیال رکھیں۔جب یہ جذبہ آئے گا تو ملک کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے،چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ مجھے کسی کے ساتھ عشق کا تجربہ نہیں ہے۔ممکن ہے کہ اعتزاز حسن کو عشق کا تجربہ ہو۔اعتزازاحسن نے کہا کہ میں پگھل گیا تو چیف جسٹس نے کہا کہ آپ تو دوسری بار پگھل گئے ہیں۔
عشق کا تجربہ

© Copyright 2018. All right Reserved