جمعرات‬‮   18   اکتوبر‬‮   2018

آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست کی سماعت آج ہو گی

آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست کی سماعت آج ہو گی
اسلام آباد (خصوصی نیوزرپورٹر)آسیہ مسیح کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) میں شامل کرنے کی درخواست کی سماعت ( آج ) جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کریں گے ۔ شہری حافظ احتشام احمد کی جانب سے حافظ ملک مظہر جاوید ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں وفاقی سیکرٹری داخلہ ، ڈی جی ایف آئی اے اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملعونہ آسیہ مسیح کی حیثیت اب توہین رسالت ﷺ کی ملزمہ کی نہیں بلکہ مجرمہ کی ہے۔ پاکستان کی عدالتیں آسیہ مسیح کو توہین رسالت ﷺ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنا چکی ہیں وفاقی حکومت کو ملعونہ آسیہ مسیح کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حکم دیا جائے
آسیہ مسیح

© Copyright 2018. All right Reserved