پیر‬‮   15   اکتوبر‬‮   2018

آرمی چیف کی برطانیہ آمد ، بر طانوی چیف آف ڈیفینس سے ملاقات

آرمی چیف کا دورہ برطانیہ ، برٹش چیف آف ڈیفنس سے ملاقات پاکستان اور برطانیہ کے مفادات اور ترجیحات ، طالبان امن مذاکرات پر بات چیت راولپنڈی (اوصاف نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقات ہوئی جس میں جنوبی ایشیا میں امن و استحکام سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے ہیں جہاں وہ برطانیہ کی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔برطانوی وزارت دفاع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نک کارٹر سے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان اور برطانیہ کے مفادات اور ترجیحات پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں جنوبی ایشیا میں امن کے استحکام سمیت افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ آرمی چیف برطانیہ آمد

© Copyright 2018. All right Reserved