بدھ‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2018

پاکستان اسٹیل مل ملازمین کی ایک ماہ کی تنخواہ، پنشنرز کیلئے1 ارب روپے کی منظوری

پاکستان سٹیل مل ملازمین کی1ماہ کی تنخواہ،پنشنرز کیلئے1 ارب کی منظوری
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی 50 ہزارٹن یوریادرآمد کرنیکی منظوری، گندم کی قیمت 1300 روپےمن مقرر

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل مل ملازمین کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ، اسٹیل مل کے پنشنرز کی بیوا ئو ں کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری دیدی ، اجلاس میں گندم کی سپورٹ قیمت 1300 روپے فی من مقرر کردی گئی، 50 ہزار ٹن یوریا درآمد کرنے کی بھی منظوری دیدی ۔تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں پاکستان اسٹیل مل ملازمین کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ کی منظوری دی گئی جبکہ اسٹیل مل کے پنشنرز کی بیواں کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں کہا گیا کہ اسٹیل ملز کے ملازمین کی آئندہ 3ماہ کی تنخواہ بھی جاری کی جائے گی۔ وزارت پیداوار نے اسٹیل ملز کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی تجویز بھی دی۔اجلاس میں گندم کی سپورٹ قیمت 1300 روپے فی من مقرر کردی گئی۔اقتصادی کمیٹی نے 50 ہزار ٹن یوریا درآمد کرنے کی بھی منظوری دی۔ کھاد کی مقامی پیداوار کے لیے فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک فرٹیلائزر کو گیس کی اجازت بھی دے دی گئی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے میں ڈیلرز ملوث ہیں۔ کمیٹی نے صوبائی حکومتوں کو قیمتیں چیک کرنے کی ہدایت کردی۔
سٹیل مل ملازمین

© Copyright 2018. All right Reserved