بدھ‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2018

فریقین رضا مند ہوں تو پاکستان یمن میں امن عمل کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے،عمران خان

پاکستان یمن تنازع کا پرامن اور قابل قبول حل چاہتا ہے، یمن کے سفیرمحمد مطہر سے گفتگو
اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان یمن تنازع کا پرامن اور قابل قبول حل چاہتا ہے ، فریقین رضا مند ہوں تو پاکستان یمن میں امن عمل کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے یمن کے سفیرمحمد مطہرالعشبی نے ملاقات کی ۔وزیراعظم ہا ئو س میں ہونے والی ملاقات میں پاک یمن تعلقات اور مشرق وسطی میں امن وسلامتی کے معاملات پر بات چیت گئی۔وزیراعظم نے سفیر کو یمنی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا جب کہ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان یمن تنازع کا پرامن اور قابل قبول حل چاہتا ہے ، تمام فریقین رضامند ہوں تو پاکستان امن عمل کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے۔
عمران خان

© Copyright 2018. All right Reserved