منگل‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2018

کشمیری حق خودارادیت کے حصول کیلئے پرعزم ہیں، میر واعظ عمر فاروق

سنگل
کشمیری حق خودارادیت کے حصول کیلئے پرعزم ہیں، میر واعظ عمر فاروق
سرینگر(نیوز ایجنسی) کل جماعتی حریت کانفرنس (ع) گروپ کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ 6نومبر 1947ء میں تقسیم ہند اور قیام پاکستان کے موقعہ پر فرقہ پرست، بلوائیوں اور جنونی قوتوں نے جموں کے تقریباً تین لاکھ نہتے اور معصوم مسلمانوں بلا امتیاز صنف و عمر، مرد و خواتین کو گاجر اور مولی کی طرح کاٹ کر جوبدترین دہشتگردی اور قتل عام کا مظاہرہ کیا تھا وہ رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے باعث ننگ اور عار رہے گا، چیئرمین نے کہا کہ ان شہیدوں نے اپنی عظیم قربانیوں سے جموں وکشمیر کے عوام کی مبنی برحق جدوجہد کو نہ صرف جلا بخشی ہےکشمیری عوام اپنے پیدائشی حق، حق خودارادیت کے حصول کیلئے پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں قیادت اور عوامی سطح پر لاکھوں نفوس کی قربانیاں دی جا چکی ہیں اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
میر واعظ عمر فاروق

© Copyright 2018. All right Reserved