منگل‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2018

حکومت کااحتجاجی مظاہروں کے دوران املاک کے نقصان کے ازالے کیلئے شہریوں کو معاوضہ پیکیج دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب 24 گھنٹے میں متاثرہ شہریوں کے نقصانات کی رپورٹ تیار کرکےرقوم فراہم کریں،وزیراعظم کی ہدایت
احتجاج سےاربوں کی نجی املاک کونقصان پہنچا ،لوگوں نےعدالتوں میں دادرسی کیلئے درخواستیں جمع کروارکھی ہیں
اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم نے پنجاب سمیت ملک بھر میں تحریک لبیک کے احتجاجی مظاہروں اور ہنگاموں کے دوران عوامی املاک کو ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے متاثرہ شہریوں کو معاوضہ پیکج دینے کا اعلان کیا ہے ۔ چین سے واپسی پر وزیراعظم کو ہنگاموں اور پتھراؤ گھیراؤ سے ہونیو الے نقصانات سے آگاہ کیا گیا ، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اربوں روپے کی نجی املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے ، اس حوالے سے انہیں بتایا گیا کہ اعلیٰ عدالت سمیت مختلف عدالتوں میں لوگوں نے دادرسی کے لئے درخواستیں جمع کروائی ہیں اور عدالت اس حوالے سے واضح حکومتی پالیسی جاننا چاہتی ہے۔ وزیراعظم نے براہ راست وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ چوبیس گھنٹوں میں متاثرہ شہریوں کے نقصانات کی رپورٹ تیار کریں اور بلا تاخیر سرکاری طور پر معاوضہ پیکج کا اعلان کرکے لوگوں کو رقوم فراہم کی جائیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار آج معاوضہ پیکج کا اعلان کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی چیف جسٹس آف پاکستان نے ہنگاموں کے دوران توڑ پھوڑ اور عوامی املاک کے نقصان پر از خود نوٹس لیا ہے ۔
معاوضہ اعلان

© Copyright 2018. All right Reserved