بدھ‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2018

نیلم جہلم پرا جیکٹ سے عوام کو درپیش مسائل حل کئے جائینگے‘ عمر ایوب


نیلم جہلم پرا جیکٹ سے عوام کو درپیش مسائل حل کئے جائینگے‘ عمر ایوب
آزاد کشمیر کی لیڈر شپ کی عدم توجہ کی وجہ سے مظفرآباد کےعوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے

مظفرآباد ( نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے جلد نیلم ،جہلم پرا جیکٹ کی وجہ سے مظفرآباد شہر کے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروادی ۔پراجیکٹ کی وجہ سے عوام کا جو نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ کیا جائے گا ،تحریک انصاف کی حکومت عوام کے حقوق ان کو دینے کے لیے بنی ہے ان پر ڈاکہ ڈالنے کے لیے نہیں،پہلی حکومتوں نے عوام کو صرف اور صرف دھوکہ دہی سے ان کے وسائل پر ڈاکہ ڈالاہے ،آزاد کشمیر میں لیڈر شپ کی عدم توجہ کی وجہ سے مظفرآباد شہر کے عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف آزاد کشمیر کے بانی رہنما و سابق سیکرٹری مالیات خانزادہ عثمان خان ترین کا وفاقی وزیر سے ملاقات کے دوران ہوا ۔ان کا مذید کہنا تھا تحریک انصاف کی حکومت خطہ کشمیر کے اندر جلد میگا پراجیکٹ کا افتتاح کرے گی اور کشمیر کے نوجوانوں کو بہتر روزگار مہیا کیا جائے گا

© Copyright 2018. All right Reserved