منگل‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2018

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ، خالد ابراہیم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ، خالد ابراہیم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی
مظفرآباد( بیورورپورٹ)چیف الیکشن کمشنر ؍چیئرمین آزاد جموںو کشمیر الیکشن کمیشن جسٹس غلام مصطفی مغل کی زیر صدارت آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا سینئر ممبر الیکشن کمیشن، راجہ محمد فاروق نیاز ممبر الیکشن کمیشن، ایاز بشیر سیکرٹری الیکشن کمیشن ، محمد اشفاق ڈپٹی سیکرٹری نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سردار خالد ابراہیم ممبر آزاد جموںو کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن سے متعلق جملہ امور کے علاوہ حلقہ ایل اے ۔ 19، پونچھ و سدھنوتی ۔3کی نشست پر اندر معیاد ضمنی انتخابات کے انعقاد سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ یہ بات آزاد جموںوکشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ۔

© Copyright 2018. All right Reserved