بدھ‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2018

آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،چوہدری سعید

ڈبل
آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،چوہدری سعید
تارکین وطن کو سرمایہ کاری کے لئے بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے ،میڈیا سے گفتگو
میرپور(بیورورپورٹ) سابق صدر ایف پی سی سی آئی و وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر آزادکشمیر چودھری محمد سعید کی رہائشگاہ میرپور میں اسلام آباد چمبر آف کامرس اور میرپور چمبر آف کامرس کے عہدیداران کے درمیان آزادکشمیر میں صنعت کاری ،سیاحت اور سی پیک سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے تمام پہلوں پر تفصیلا گفتگو ہوئی۔دونوں چمبرزکے مابین جلدایم ۔او ۔یوپر سائن ہونگے ۔صدراسلام آباد چمبر آف کامرس زبیر ملک کی قیادت میں دس سابق صدور پر مشتمل وفد میں زاہد مسعود، خالدجاوید،میاں اکرام فرید،میاں شوکت مسعود،مزمل صابری،یو۔بی۔جی کی سنئیر قیادت شامل تھے۔سنئیر نائب صدر ایف۔پی۔سی۔سی۔آئی جاوید چودھری،صدر میرپور چمبر آف کامرس سہیل شجاع مجاہد،سابق صدر چودھری صہیب سعید،سیکرٹری جنرل شفیق چودھری ،سنئیر نائب صدر واجد رسول میر،صدر انجمن تاجران میرپور چوھردی محمد نعیم سمیت دیگر بھی شامل تھے۔تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر حکومت آزادکشمیر چودھری محمدسعید نے کہاکہ پاکستان کے معاشی حالات ابتر ہیں ایسے حالات میں بزنس کمیونٹی پرائیوٹ سیکٹر اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ملک کے اندر بے روزگاری کو مکمل طور پر ختم کرنا کسی بھی حکومت کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔اس کے لیے پرائیوٹ سیکٹر کو پرموٹ کرنا ہوگا ۔آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں تارکین وطن کو سرمایہ کاری کے بھی بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ بے روزگاری سے چٹکارا حاصل کرنے کے ساتھ سیاحت کو بھی پروموٹ کریں اور سی پیک کے منصوبہ جات سے بھی فائدہ اُٹھایا جاسکے۔
چوہدری سعید

© Copyright 2018. All right Reserved