بدھ‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2018

حکومت آسیہ مسیح کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کرے،مولانا عبدالواسع

س
حکومت آسیہ مسیح کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کرے،مولانا عبدالواسع
اسلام آباد (نیوز ایجنسی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ حکومت آسیہ مسیح کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کرے‘ حکومت کی جانب سے جس طرح مذاکرات کا راستہ اختیار کرکے اس فیصلے کے بعد پیدا شدہ صورتحال سے نکالا گیا وہ قابل تعریف ہے‘ علماء نے ہمیشہ پاکستان کی بقاء اور سالمیت کی جنگ لڑی‘ پاکستان کا معاشی اور سرحدی نقصانات کرنے والوں میں ایک بھی مدرسے کا طالب علم شامل نہیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے عاشق رسول زخم خوردہ تھے تو اس دوران دہشت گردوں اور سیکولر قوتوں نے فائدہ اٹھاتے ہوئے مولانا سمیع الحق کو شہید کیا۔ مولانا سمیع الحق سابق پارلیمنٹرینز تھے وہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ تھے۔
مولانا عبدالواسع

© Copyright 2018. All right Reserved