بدھ‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2018

توہین عدالت کیس،عامر لیاقت پر فرد جرم عائد، رہنما پی ٹی آئی کا صحت جرم سے انکار

پورٹریٹ
توہین عدالت کیس،عامر لیاقت پر فرد جرم عائد، رہنما پی ٹی آئی کا صحت جرم سے انکار

اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت پر فرد جرم عائد کردی،ہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا،حسن نے ریمارکس دیئے کہ معافی کا وقت گزر چکا ہے، فرد جرم کے لیے تاریخ رکھی گئی تھی، عامر لیاقت نے 6 مارچ 2017 کے عدالتی حکم نامے کی خلاف ورزی کی ہے، جو توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔ بدھ کوچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے عامر لیاقت کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران عامر لیاقت پر آرٹیکل(3) 204 کے تحت فرد جرم عائد کی گئی، تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا۔اس موقع پر عامر لیاقت نے عدالت عظمی سے غیرمشروط معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔انہوں نے کہا میں پہلے بھی معافی مانگتا رہا ہوں۔جس پر جسٹس اعجاز الا حسن نے ریمارکس دیئے کہ معافی کا وقت گزر چکا ہے،آج فرد جرم کے لیے تاریخ رکھی گئی تھی۔عدالت عظمی نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ عامر لیاقت نے 6 مارچ 2017 کے عدالتی حکم نامے کی خلاف ورزی کی ہے، جو توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔

© Copyright 2018. All right Reserved