بدھ‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2018

خالد ابراہیم خان کی وفات کشمیری عوام کیلئے ایک بڑا سانحہ ، تحریک کیلئے جدو جہد کو یاد رکھا جائے گا، مولانا فضل الرحمن

سنگل پورٹریٹ
خالد ابراہیم خان کی وفات کشمیری عوام کیلئے ایک بڑا سانحہ ، تحریک کیلئے جدو جہد کو یاد رکھا جائے گا، مولانا فضل الرحمن
پلندری ( پ ر ) سربراہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سردار خالد ابراہیم خان کی وفات کشمیری عوام کیلئے ایک بڑا سانحہ ،خالد ابراہیم کی ریاست میں سیاسی خدمات اور تحریک آزادی کشمیر کیلئے جدو جہد کو ہیمشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پر امن جدو جہد کی اور کشمیر کاز کیلئے ایک سنجیدہ سوچ رکھنے والے سیاستدان تھے خالد ابراہیم کے والد گرامی سردار ابراہیم خان بھی ایک بڑے عظیم انسان تھے جنہوں نے ریاست کی آزادی کیلئے بہت قربانیاں دیںسردار خالد ابراہیم خان انہی کے نقش قدم پر چل رہے تھے اور انہی کے مشن کی تکمیل کیلئے کوشاں تھے وہ ایک محب وطن اور خود دار سیاستدان تھے ان کی اچانک وفات سے دلی صدمہ ہواان خیالات کا اظہار انہوں نے امیر جمعیت علمائے اسلام آزادکشمیر مولانا سعید یوسف سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا

© Copyright 2018. All right Reserved