بدھ‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2018

عمران خان کا عید میلاد النبیؐ شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ

ڈبل
عمران خان کا عید میلاد النبیؐ شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ
عید میلاد النبیؐ پر رحمت للعالمین کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا، 8 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل
اسلام آباد (نیوز ایجنسی) وزیراعظم عمران خان نے عید میلاد النبیؐ شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے رحمت للعالمین کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا' ۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں عید میلاد النبیۖ شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ عید میلاد پر رحمت للعالمین کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ کانفرنس کے انعقاد کے لئے آٹھ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری' وزیر مذہبی امور نور الحق قادری' افتخار درانی' سینیٹر فیصل جاوید' بابر اعوان' اعجاز چوہدری' وزیر مملکت علی محمد خان اور عامر لیاقت شامل ہیں۔
فیصلہ

© Copyright 2018. All right Reserved