منگل‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2018

میرپور،پاکستان سائنس فاونٖڈیشن اور مسٹ کے زیر اہتمام تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

میرپور،سائنس فاونٖڈیشن اور مسٹ کے زیر اہتمام تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
شعبہ سائنسز اور ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی کررہے ہیں،وائس چانسلر حبیب الرحمن کا خطاب

میرپور(بیورورپورٹ)شعبہ سائنسز اور ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی کررہے ہیں جبکہ ماضی میں لائبریری کی کمی کے باعث زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔موجودہ دور میںاس انسان کی قدر ہے جو اپنے پروفیشنل میں مہارت رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر میرپوریونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن نے تین روزہ لائبریری آٹومیشن ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔پاکستان ساٹیفیک اینڈ ٹیکنالوجیکل انفارمیشن سنٹر اسلام آباد،پاکستان سائنس فاونٖڈیشن اور مسٹ کے زیر اہتمام تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔وائس چانسلر نے لائبریری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ اس ورکشا پ کے انعقاد سے شعبہ لائبریری سے وابستہ لوگوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور جدید خطوط اور طریقے کار سے آراستہ کیاجائے جاسکااور کم سے کم وقت میں ہرطرح کی معلومات کو مہیا اور پورا کیاجائے ،انھوں نے مزید کہاکہ لائبریری کے ریسوس کو بہترانداز میںمنظم کیاجائیگا۔لائبریری کے ذریعے اعلی تعلیمی میدان میںراہنمائی ملتی ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اکر م شیخ ،ASTIC DG P نے کہاکہ تمام لائبریریز ایک پلیٹ فارم پر ہوں تاکہ اس کا استعمال آسانی سے ہو۔تربیتی کورس سے سکل کو بہترکیا جائے سکتا ہے۔علم چھیانے سے کم ہوتا ہے جبکہ پھیلانے سے بڑھتا ہے۔تقریب میں پاکستان کے زیادہ تر کتب خانوں میںKOHAسافٹ ویر استعمال کررہے ہیں۔ڈی ۔جی PASTICنے مزید کہاکہ وائس چانسلر ڈاکٹر حبیب الرحمن نے مسٹ کی ترقی اور تعمیر کے لئے اقدامات کیا وہ تاریخی اور مثالی ہے۔مظفرآؓباد یونیورسٹی آج جس مقام پرہے اس میںوائس چانسلر مسٹ کی نمایاں کاوشیں کارفرما ہیں۔ مظفرآباد یونیورسٹی میں PASTIC کا سب سنٹر بناناڈاکٹر حبیب الرحمن کے باعث ممکن ہے۔تقریب سے چیف لائبرلاین راجہ محمد یاسین ،سید حبیب اختر ،محمد الطاف ڈپٹی ڈائریکٹر PASTICمظفرآباد سنٹر،موجود تھے۔جبکہ ڈویژن میرپور سے مختلف کالجزاور یونیورسٹیاں سے لائبریری کے شعبہ سے وابستہ افراد نے تربیتی کورس میں شرکت کی۔
ورکشاپ

© Copyright 2018. All right Reserved