منگل‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2018

آصف زرداری کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے ، فواد چوہدری

ڈبل
آصف زرداری کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے ، فواد چوہدری
بینکوں سے ڈیٹا چوری ہونے کا جواب پی پی اور ن لیگ والے دے سکتے ہیں،وزیر اطلاعات کی گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے ابھی وہ صدمے میں ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، ابھی وہ صدمے میں ہیں، آصف زرداری کو ہر بات غلط موقع پر یاد آتی ہے تاہم اب وہ کچھ بھی کرلیں مقبول نہیں ہو سکتے۔فواد چوہدری نے کہا کہ بینکوں سے ڈیٹا چوری ہونے کا جواب پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) والے دے سکتے ہیں جب کہ شہباز شریف کو نواز شریف دور کے آڈٹ کے لیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانا مذاق ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حوالے سے سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار اور نواز شریف کا آپس کا معاملہ ہے، اس پر کیا بات کرنی ہے۔
فواد چوہدری

© Copyright 2018. All right Reserved