منگل‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2018

بم ناکارہ بناتے کیپٹن ضرغام فرید نے جام شہادت نوش کرلیا،ڈی جی آئی ایس پی آر

بم ناکارہ بناتے کیپٹن ضرغام فرید نے جام شہادت نوش کرلیا
بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کے سپاہی ریحان شدید زخمی ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع مہمند کے علاقے محمد گھاٹ میں بم کو ناکارہ بناتے ہوئے 25 سالہ کیپٹن ضرغام فرید نے جام شہادت نوش کرلیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے ایک اور بیٹے نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرلیا، کیپٹن ضرغام فرید مہمند ضلع میں محمد گھاٹ میں بم ناکارہ بناتے ہوئے شہید ہوئے۔ جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کے سپاہی ریحان شدید زخمی ہیں۔25 سالہ شہید کیپٹن ضرغام کا تعلق سرگودھا سے تھا اور وہ غیر شادی شدہ تھے۔
شہید

© Copyright 2018. All right Reserved