پیر‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2018

بلدیاتی ملا زمین اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج،کام چھوڑ ہڑتال کی دھمکی دیدی

ذیلیاں
ریاست بھر کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج،پنشن کی عدم ادائیگی سے گھر وں میں فاقے شروع
آزاد حکومت سیکرٹری مالیات کو فوری طور پر لگام دیں اور ہمارے جائز مطالبات فوری حل کیے جائیں،مقررین کا احتجاجی مظاہروں سے خطاب
میرپور،باغ،مظفرآباد،کوٹلی(نمائندگان اوصاف) ریاست بھر کے بلدیاتی ادارہ جات کے ملازمین سیکرٹری مالیات آزادکشمیر کے خلاف سراپا احتجاج۔ مرکزی تنظیم لوکل کونسل ایمپلائزمظفرآباد و ورکریونین آزادکشمیرکی کال پر تنظیم غیر جریدہ لوکل کونسل ملازمین میونسپل کارپوریشن میرپور و ضلع کونسل ملازمین میرپور نے بھی مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہرہ کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل فیڈریشن لوکل کونسل آزادکشمیروصدر تنظیم میونسپل کارپوریشن میرپورراحیل احمد بٹ ، چیئر مین فیڈریشن و صدر ایپکا ضلع میرپور مسعود احمد راٹھور ،صدر سٹاف یونین اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن میرپور راجہ محمد سرور ، جنرل سیکرٹری غیر جریدہ فنی ملازمین محکمہ برقیات ضلع میرپور سردار محمد معروف خان ، جنرل سیکرٹری غیر جریدہ ضلع میرپور شاہد حسین سلہریا،جنرل سیکرٹری ایم سی مرزا محمد الیاس ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد حنیف قریشی اور دیگر قائدین کر رہے تھے۔ احتجاجی ریلی نے شہر بھر کی مختلف شاہرائوں کا چکر لگانے کے بعد واپس احاطہ کارپوریشن میں پہنچ کر احتجاجی جلسہ کیا۔ مظاہرین سیکرٹری مالیات ۔ہائے ہائے ، ظلم وستم ۔ہائے ہائے، ظلم کے ضابطے ۔ہم نہیں مانتے ، ہُن کی کرساں ۔پھُکے مرساں، بے بس حکومت ۔ہائے ہائے اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کرتے رہے ۔ احتجاجی ریلی میں نگران اعلیٰ چوہدری صفدرحسین ،سینئر نائب صدر چوہدری ذوالفقار علی ، نائب صدر اول محمد یاسین، نائب صدر دوئم محمد قربان شیخ ، جائینٹ سیکرٹری شبیر احمد گورسی، سیکرٹری مالیات راجہ راشد حسین، محمد اشرف چوہان ،مرزا بشارت محمود کے علاوہ سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ سیکرٹری مالیات ہوش کے ناخن لیںاورتنخواہوں کی مد میں گرانٹ اِن ایڈ میں مرحلہ وار کٹوتی کے نوٹیفکیشن کو فلفور منسوخ کرتے ہوئے ضعیف العمر ریٹائرڈ ملازمین کو ماہوار بنیادوں پر پنشن کی ادائیگی اور بقایا جات کا اہتما م کریں ۔ مقررین نے کہا کہ ریاست بھر کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کے ساتھ حکومت آزادکشمیر اور خصوصاً سیکرٹری مالیات کا ناروا سلوک کسی صورت قابل قبول نہیں ۔ مقررین نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ پنشن اور تنخواہوں کے لئے بننے والی کمیٹی جلد لوکل کونسل ملازمین اور پنشنرز کے معاملات کو یکسو کرے گی۔ مرکزی سیکرٹری جنرل فیڈریشن لوکل کونسل آزادکشمیروصدر تنظیم لوکل کونسل ملازمین میونسپل کارپوریشن میرپورراحیل احمد بٹ نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کمیوٹیشن ، لیو ان کیشمنٹ اور تقریباً پندرہ ماہ سے پنشن سے محروم چلے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر نے بلدیاتی ادارہ جات کے ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں کے معاملات کو یکسو کرنے کیلئے تین وزراء اور سیکرٹری مالیات پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی لیکن اِس وقت تک کوئی خاص پیش رفت ہوتی ہوئی دکھائی نہیں دیتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بلدیاتی ادارہ جات کے پنشنرز اور ملازمین کے ساتھ حکومت آزادکشمیر اور خصوصاً سیکرٹری مالیات آزادکشمیر کا رویہ برقرار رہا تو پھرجلد بلدیاتی ادارہ جات کے نمائندگان کا اجلاس آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآبادمیں بلا کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ صدر ایپکا و چیئرمین فیڈریشن ضلع میرپورمسعود احمد راٹھور نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز بھی اسی ریاست اور حکومت کا حصہ ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ سیکرٹری مالیات آزادکشمیر نے ملازمین کے لئے مسائل حل کرنے کے بجائے پیدا کرنا کا تہیہ کر رکھا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر سے مطالبہ کیا کہ وزیروں کی فوج میں اضافہ کرنے کے بجائے لوکل کونسل ملازمین اور پنشنرز کے لئے وسائل مہیا کیے جائیں اور ان کی بددعائوں سے بچا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی تنظیمیں لوکل کونسل ملازمین کے شانا بشانا کھڑی ہیں اور اُن کے جائز مطالبات کے حصول کے لئے ہر حد تک جائیں گے ۔ دریں اثنا کوٹلی میں بھی 5%کٹوتی اورعدم ادائیگی پنشن ،حاضر وریٹائرڈ بلدیاتی ملازمین نے حکومت کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا۔میونسپل کارپوریشن کوٹلی کے حاضر وریٹائرڈ ملازمین زیر قیادت سابق صدر لوکل ایمپلائز ایوسی ایشن سردار ایوب صابری کی قیادت میں پریس کلب کے باہر پہنچے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملازمین سفید پوش طبقہ ہے جو مہنگائی کے اس دور میں بڑی مشکل سے اپنا اور اپنے اہل خانہ کا پیٹ پال رہا ہے۔ ایسے حالات میں 5%تنخواہ سے کٹوتی اور ریٹائر ملازمین کو پنشن کی عدم ادائیگی سے ملازمین کی پریشانیوں بھی بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے جو ناقابل برادشت ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں بزرگ شہریوں کو حکومت مراعات اور سہولیات سے نوازتی ہے مگر ہمارا ہاں اُلٹی کنگا بہہ رہی ہے کہ یہاں ہمیں ہمارا حق تاحال نہیں مل پایا ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین کو ماہ فروری 2018تا نومبر 2018تک کی پنشن نہیں ملی ہے جو سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے۔مظاہرین نے سیکرٹری مالیات آزادکشمیر سے مطالبہ کیا کہ 5%کٹوتی نہ کی جائے اور ریٹائر ملازمین کی پنشن کی ادائیگی کا بھی فوری بندوبست کیا جائے۔مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں مظاہرین نے قلم چھوڑ ہڑتال کرنے کی دھمکی دے دی۔مظاہرین سے لوکل ایمپلائز ایسوسی ایشن کوٹلی کے صدر سردار بشارت، جنرل سیکرٹری اسد اقبال، ملازمین رہنماؤں ندیم ظفر،ندیم الرحمان،ملک عبدالقیوم ،سیّد اکرم حسین شاہ،پرویز اختر جلالی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔دریں اثنا بلدیہ باغ اور بی ڈی اے کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ مظاہرین پورے بازار کا چکر لگانے کے بعد پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا گیا احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلدیہ غیر جردیدہ ملازمین کے صدر چوہدری قاسم ،سید حامد گردیزی،ممتاز میر،عبدالوحید،یاسر سلیم،قصور شاہ،اور دیگر نے خطاب کیا چوہدری قاسم نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر،وزیر بلدیات ہمارے مطالبات حل کریں اور اور سیکرٹری مالیات ہمارے مطالبات کے حل کے بجائے ہمارے راستے میں روڑے نہ اٹکائے اگر ہمارے مسائل حل نہ کیے گئے تو پورے آزاد کشمیر میں احتجاجی تحریک کے ساتھ مکمل کام چھوڑ ہڑتال کریں گے انہوں نے کہا کہ ہماری تنخوائوں سے 10فیصد کی کٹوتی بند کی جائے ایک ہی ریاست میں دو قانون نہ چلائے جائیں ہمیں اے جی آفس سے تنخواہ اور پنشن دی جائے ہمارے ساتھ حکومت آزاد کشمیر سوتیلی ماہ جیسا سلوک نہ کیا جائے حکومت آزاد کشمیر سیکرٹری مالیات کو فوری طور پر لگام دیں اور ہمارے جائز مطالبات حل کیے جائیں انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات حل نہ ہوئے تو دیگر ملازمین تنظیموں کے ساتھ ملکر ملک گیر ہڑتال کریں گے ہمارے ملازمین کو ہسپتالوں میں بھی کوئی سہولت دستیاب نہیں ہے ریٹائرڈ ملازمین کو بروقت پنشن اور دیگر مرحات دی جائیں انہوں نے حکومت آزاد کشمیر اور سیکرٹری مالیات کو خبردار کیا ہے کہ ہمارے مطالبات حل کیے جائیں اور ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے ورنہ پورے آزاد کشمیر میں دمہ دم مست قلندر ہوگا جس کی تمام تر زمہ داری حکومت اور سیکرٹری مالیات پر عائد ہوگی۔دریں اثنا مظفرآباد میں بھی بلدیاتی اداروں کے ملازمین کا اپنے حقوق کے حق اور سیکرٹری مالیات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور ریلی۔احتجاجی مظاھرے میں سینکڑوں ملازمیں کی شرکت۔پنشن نہ ملنے والے ادھیڑ عمر افراد کو ان کے لواحقین نے چارپائیوں پہ اٹھا کہ ریلی میں شرکت کی۔سیکرٹری مالیات ملازمین کش پالیساں ترک کریں بصورت دیگر بلدیاتی ادارہ جات کے ملازمین مجبوراً اپنے خاندانوں سمیت مطالبات کے حل ہونے تک احتجاجی دھرنے پہ بیٹھ جائیں گے۔مرکزی صدر لوکل کونسل ایمپلائز ایسوسی ایشن شیخ طاھر وسیم کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب۔مرکزی صدر نے کہا کہ سیکرٹری مالیات نے ریاست میں اپنی علیحدہ حکومت بنارکھی ھے ملازمیں کے جائز مطالبات کو حل نہ کرکے حکومتی بدنامی کا باعث بن رھے ہیں ریاست بھر میں بلدیاتی اداروں کے ملازمیں 18گھنٹوں سے زائد وقت کام کرتے ہیں صبح سب لوگ سوئے ھوتے ہیں اور یہ ملازمیں سب کی گندگی اٹھانے میں لگے ھوتے ہیں اور جب معاوضہ ملنے کا وقت آتا ھے تو انہیں در پدر کی ٹھوکریں کھانے پہ مجبور کیا جاتا ھے۔وقت پہ نہ تنخواہ ملتی ھے اور نہ ھی پنشن اور اب سیکرٹری مالیات نے آخری نوالہ تک چھیننے کے لیے تنخواہوں میں مرحلہ وار کٹوتی کا بھی آرڈر جاری کر دیا ھے بلدیاتی اداروں کے ملازمیں اس آرڈر کو کسی صورت نہیں مانتے یہ ظالمانہ اقدام ھے اس کے خلاف آخری حد تک جائیں گئے۔ہمارے درجنوں ملازمین یکمشت پنشن کی ادائیگی کی آس میں اس دنیا سے رخصت ھو گئے ہیں سکرٹری مالیات اور کتنا ہمارا امتحان لیں گئے۔ریاست بھر میں سب سے محنتی اور ذیادہ وقت دینے والے ملازمین بلدیاتی اداروں کے ہیں بدقسمتی سے ان کے ساتھ اچھوتوں والا سلوک کیا جارہا ھے ھم 30سال لوگوں کی گندگی اٹھانے میں گذار دیتے ہیں اپنی زندگیوں کی پرواہ کیے بغیر ریاست اور اس میں رہنے والوں کی صفائی کو مقدم جانتے ہیں لیکن ہمارے ساتھ ناانصافی کی جارہی ھے۔پنشن کی بروقت ادائیگی نہ ھونے سے ملازمین کے گھر وں میں فاقہ کشی ھے۔وزیراعظم آذاد کشمیر اور چیف سیکرٹری آذاد کشمیر بلدیاتی اداروں کے ملا زمین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا نوٹس لیں ملازمین کی تنخواہوں سے مرحلہ وار کٹوتی جیسے ظالمانہ اقدام کو ختم کیا جائے۔پنشن کے مسائل یکسو کر کے ملازمین میں پائی جانے والی مایوسی اور بے چینی کو ختم کیا جائے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ورکرز یونیں کے صدر چوہدری راحیل صدر ضلع کونسل سردار معروف سینیئر نائب صدر جاوید اعوان بدر منیر جنرل سیکرٹری راجہ شاھد قیوم ندیم میر سرفراز کیانی شکیل کیانی ضیاالرحمان جہانگیر اقبال کاظمی صائم فرخ یاسر تاج شبیر بانڈے نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ سیکرٹری مالیات ہمارے جائز مطالبات میں روڑے اٹکا رھے ہیں ہمارے صبر کو نہ آزمایا جائے ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ھم مظفرآباد شہر کا کوڑا کرکٹ جمع کر کے مالیات کے دفتر کے سامنے ڈمپ کریں۔
ملازمین



© Copyright 2018. All right Reserved