منگل‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2018

نواز شریف کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس آخری مرحلے میں داخل


فلیگ شپ ریفرنس آخری مرحلہ میں،تفتیشی افسر کا بیان مکمل نہ ہو سکا
حسن نواز کی 18کمپنیوں کے نام17 فلیٹس،پراپرٹیز ہیں،گواہ نے تفصیلات عدالت میں پیش کردیں
اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ،استغاثہ کے آخری گواہ تفتیشی افسر کا دوسرے روز بیان مکمل نہ ہو سکا، گواہ نے حسن نواز کی کمپنیوں کی ملکیتی جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کردیں کہ حسن نواز کی 18کمپنیوں کے نام 17 فلیٹس اور پراپرٹیز ہیں۔ بدھ کو احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت جج ارشد ملک نے کی ، نواز شریف عدالت کے روبرو پیش ہوئے،استغاثہ کے آخری گواہ تفتیشی افسر محمد کامران بیان قلمبند کراتے ہوئے حسن نواز کی کمپنیوں کی ملکیتی جائیداد کی تفصیلات پیش کردیں جس میں بتایا گیا کہ حسن نواز کی 18کمپنیوں کے نام 17 فلیٹس اور پراپرٹیز ہیں , نوازشریف کے وکیل نے تفتیشی افسر کی طرف سے پیش کی گئی تفصیلات پر اعتراض اٹھا دیا کہ تفتیشی افسر کی پیش کی گئی تفصیلات قانون شہادت کے تحت قابل قبول شہادت نہیں۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ایم ایل اے کے فالو اپ کیلئے برطانیہ گیا, کمپنیز ہا ئو س میں حسن نواز کی 10کمپنیوں کے ریکارڈ کیلئے درخواست دی تھی،درخواست پر اپنا ایڈریس پاکستانی ہائی کمیشن لندن کا دیا تھا, ٹیلی فون کے ذریعے متعلقہ محکموں سے ریکارڈ کے حصول کے لیے پیروی کی. 24 اگست 2017 کو ڈائریکٹر نیب راولپنڈی کے ساتھ پاکستانی ہائی کمیشن لندن گیا، کونسل اسسٹنٹ ذکی الدین نے عبدالحنان کے دفتر سے 12 سر بمہر لفافے لا کر دیئے. را عبدالحنان پاکستانی ہائی کمیشن میں بطور ویزہ اور کونسل اتاشی فرائض سر انجام دے رہے تھے ، ریکارڈ پر مشتمل 12 سربمہر لفافے وصول کیے.گواہ نے بتایا کہ کمپنیز ہا ئو س سے بھیجے گئے لفافے ویزا اتاشی کے دفتر میں کھولے، را عبدالحنان نے بتایا کہ دستاویزات کی پہلے نوٹری پبلک اور فارم اور کامن ویلتھ سے تصدیق کرانا ضروری ہے،را عبدالحنان نے دستاویزات اسی دن واپس کر دیں، خواجہ حارث کے معاون وکیل زبیر خالد نے اعتراض کیا کہ یہ زبانی کہانی سنا رہے ہیں.تفتیشی افسر نے بتایا دستاویزات کی تصدیق کے بعد واپس ہائی کمیشن گیا، را عبدالحنان نے دستاویزات تصدیق کے بعد واپس لٹا دیں تصدیق کے بعد را عبدالحنان کا بیان قلمبند کیا ، فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت (آج) جمعرات تک ملتوی کر دی گئی تفتیشی افسر آج بھی اپنا بیان جاری رکھیں گے۔
فلیگ شپ ریفرنس

© Copyright 2018. All right Reserved