بدھ‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2018

ایمرجنسی آپریشن سنٹر فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کی تجویز

ایمرجنسی آپریشن سنٹر فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کی تجویز
قبائلی اضلاع میں انسداد پولیو مہم میں وفاقی حکومت وسائل فراہم کرے گی،فوکل پرسن
پشاور(بیورو رپورٹ) وفاقی حکومت نے ضم ہونے والے تمام قبائلی اضلاع میں محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی نگرانی میں انسداد پولیو کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلانے کا فیصلہ کیاہے جبکہ پولیو کے وائرس کے خاتمے کیلئے اگلے چھ ماہ کا ہدف مقرر کردیاگیاہے ایمرجنسی آپریشن سنٹر فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے پولیو بابر بن عطاء اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نوید کامران بلوچ کی سربراہی میں ہونے والے صوبائی ٹاسک فورس کے اہم اجلاس کے دوران کیاگیا اجلاس میں وزیر صحت خیبر پختونخوا ہشام انعام اللہ ، پشاور سے ممبران صوبائی اسمبلی فضل الٰہی اور کامران بنگش سمیت تمام اضلاع کے کمشنر زا ور ڈپٹی کمشنر زنے شرکت کی پولیو کے فوکل پرسن بابر بن عطاء نے اجلاس کو بتالیاکہ پشاور پولیو کا مرکز بنا ہوا ہے، اگلے چھ ماہ پولیو کے خاتمے کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیںآنے والی انسداد پولیو مہم میں پشاور سے منتخب نمائندگان فضل الٰہی اور کامران بنگش کے حلقوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی
ایمرجنسی آپریشن

© Copyright 2018. All right Reserved