بدھ‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2018

ایل آر ایچ نے نوتعمیر شدہ شعبوں کے لئے فنڈز مانگ لئے

دو کالم ضروری
ایل آر ایچ نے نوتعمیر شدہ شعبوں کے لئے فنڈز مانگ لئے
طبی آلات ، مشینری کی تنصیب کیلئے گرانٹ اینڈ ایڈ کی شکل میں فنڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا
پشاور(بیورو رپورٹ) صوبے کے سب سے بڑے تدریسی ہسپتال لیڈی ریڈ نگ کے نوتعمیر شدہ شعبوں میں طبی مشینری کی تنصیب کیلئے حکومت سے فنڈز مانگ لئے گئے ذرائع کے مطابق سابق ادوار میں ایل آر ایچ میں نئے شعبے قائم کئے گئے ہیں جس کیلئے حکومت کو پیسے دینے کی درخواست کی گئی تھی تاہم اس سلسلے میں دوبارہ درخواست کردی گئی ہے جس میں فنڈز کی ایل آر ایچ کے ہسپتال ڈائریکٹر کو فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ اس ہسپتال کے علاوہ بھی سابق حکومت نے تقریبا تیرہ ارب روپے ایم ٹی آئی ہسپتالوں اور نچلی سطح کے ہسپتالوں میں طبی آلات اور مشینری کی تنصیب کیلئے گرانٹ اینڈ ایڈ کی شکل میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا فنڈز کی کمی کے باعث یہ پیسے جاری نہیں کئے گئے ہیں جبکہ اب ایل آر ایچ کیلئے محکمہ صحت نے مذکورہ رقم فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
فنڈز

© Copyright 2018. All right Reserved