بدھ‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2018

قبائلی اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کیلئے4 ارب 80 کروڑ روپے جاری

دو کالم ضروری
قبائلی اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کیلئے4 ارب 80 کروڑ روپے جاری
ضلع مہمند میں نحقئی ٹنل کیلئے ایک ارب 11 کروڑ 73 لاکھ 38 ہزارروپے رکھے گئے ہیں
پشاور(بیورو رپورٹ)و فاقی حکومت نے خیبرپختونخوامیں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں پہلے سہ ماہی کیلئے4 ارب 80 کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں مذکورہ رقم قبائلی اضلاع میں جاری ترقیاتی سکیموں پر خرچ کی جائے گی وفاقی حکومت نے رواں سال اپریل میں قبائلی اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 24 بلین (چوبیس ارب) روپے مختص کئے تھے۔ مذکورہ رقم میں سے 3 ارب 60 کروڑ فاٹا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (FDA) کیلئے جبکہ 20 ارب 40 کروڑ قبائلی اضلاع کے ترقیاتی سکیموں کیلئے مختص کر دیئے گئے ہیں اس کے علاوہ قبائلی اضلاع میں چار بڑے اہم منصوبوں کیلئے خطیر رقم مختص کر دی گئی ہیں جن میں ضلع مہمند میں نحقئی ٹنل کیلئے ایک ارب 11 کروڑ 73 لاکھ 38 ہزار‘غلنئی محمد گٹ سڑک کیلئے50 کروڑ, ضلع جنوبی وزیرستان چاتنگی ڈیم 31 کروڑ 93 لاکھ 90 ہزار جبکہ ضلع اورکزی میں زیڑہ سے ڈبوری تک سڑک کی تعمیر و مرمت کیلئے ایک ارب 31 کروڑ 88 لاکھ 1 ہزار کی خطیر رقم بھی مختص کی گئی ہے۔
فنڈر جاری

© Copyright 2018. All right Reserved