منگل‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2018

پشا ور، سرکاری ہسپتالوں کی طبی سہولیات متعلق رپورٹ طلب

دو کالم
پشا ور، سرکاری ہسپتالوں کی طبی سہولیات متعلق رپورٹ طلب
تفصیلی رپورٹ14نومبر کو سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت پر پیش کی جائیگی
پشاور(بیورو رپورٹ) خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں اور اس سے نچلی سطح کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی طبی سہولیات متعلق رپورٹ طلب کرلی گئی ہے ذرائع کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی کمی پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خود نوٹس کیس کی سماعت میں ہسپتالوں کی حالت زار اور طبی سہولیات کے فقدان سے متعلق ریمارکس دئیے تھے اس سلسلے میں سیکرٹری صحت کی سربراہی میں ڈی جی ہیلتھ اور ڈائریکٹوریٹ کے افسران پر مشتمل اجلاس میں تمام اضلاع سے ہسپتالوں میں طبی سہولیات سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ تفصیلی رپورٹ14نومبر کو سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت پر پیش کی جائیگی جس کیلئے محکمہ صحت نے ہنگامی بنیادوں پر تفصیلات جمع کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔
طبی سہولیات

© Copyright 2018. All right Reserved